محفل میلاد النبی (ص) - منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا کی رہائش گاہ پر مورخہ 02 فروری 2012ء بروز جمعرات کو ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز محمد یوسف غوری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری جو نقابت کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے نے حاضرین کے ساتھ مل کر قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔محمد نعیم رضا کی صاحبزادہ فائزہ اور بیٹے فیضان رضا نے اپنے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ یورپ کے مشہور نعت خواں شہر یار خان اور اکاش یوسف نے بھی ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے حوالہ سے خطاب کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔تمام حاضرین نے مل کر درود وسلام پڑھا۔

تقریب کے میزبان محمد نعیم رضا نے آخر میں تمام حاضرین خصوصاً علامہ محمد اشفاق عالم قادری کا محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔درود وسلام کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاکے صدر خواجہ محمد نسیم نے بچوں کے ساتھ مل کر میلاد پاک کا کیک کاٹا۔ علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top