تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام جشنِ عید میلاد النبی (ص)

تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان جلوس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 12 ربیع الاول دن 11 بجے میلاد چوک آڑہ بھنگالی شریف سے شروع ہوا۔ جس کی قیادت پیر سید عبدالعزیز شاہ، چوھدری محمد اسحاق ( ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ) نے کی۔ جلوس کا آغاز چوھدری حاجی عبدالغفور کے گھر سے پیر سید عبدالعزیز شاہ کی خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔ جلوس کے دوران قاضی شفقت مرتاض، مدثر مشتاق اور دیگر ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آنحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ درود و سلام کے نغمات سے بھنگالی شریف کی فضائیں مہک اٹھیں۔ تمام راستے سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد مرحبا مرحبا، غلام ہیں، غلام ہیں، رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام ہیں، سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار کے نعروں، ترانوں اور نغموں سے گونجتے رہے۔

جلوس کے تمام راستوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ جگہ جگہ پر جلوس کے شرکا کا والہانہ اسقبال کیا گیا اور گل پاشی کی گئی۔  جلوس کے انتظاما ت میں چوھدری حسین احمد، چوھدری عبدالحمید، حاجی عبدالغفور، چوھدری ضیاء محمد، فیصل عرفان، چوھدری اسرار حسین (PAF)، امتیاز احمد قادری، چوھدری محمد اسحاق (PAF) اور دیگر نے بھر پور تعاون کیا۔ جلوس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، جوانوں، بچوں اور بوڑھوں نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس کا اختتام آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پر منعقدہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں کیا گیا، جو کہ زیر صدارت حضرت پیر سید جابر علی شاہ اور پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی منعقد کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top