تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ضیافت میلاد

گوجرخان (عبدالستار نیازی)

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر  ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 4 فروری 2012 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب سول کلب (کلب کیفے) منعقد ہوئی۔ جس میں راجہ طارق کیانی (MPA حلقہ پی پی 4) اور پروفیسر نسیم نقی (سرور شہید نشان حیدر کالج گوجرخان) نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب پروجیکٹر کی ذریعے دکھایا گیا اور محافل نعت بھی شرکاء کو دکھائی گئیں۔ نظامت کے فرائض ناظم نشرواشاعت عبدالستار نیازی نے سرانجام دیئے۔ ضیافت میلاد سجانے میں عابد صدیقی (گوجرخان) نے خصوصی کردار ادا کیا۔

آخر میں تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی طرف سے عابد صدیقی نے تمام شرکاء کا ضیافت میلاد میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اہلیان تحصیل گوجرخان کی طرف سے اس عظیم کام کو اچھے انداز اور اچھے لفظوں میں سراہا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top