منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو (اٹلی) کے زیر اہتمام عید میلاد النبی (ص) جوش وخروش سے منائی گئی

منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو(اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء بروز اتوار کو برکس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت فرمائی۔ میلاد النبی کی بابرکت محفل میں خواتین اور بچوں کی آمد بہت خوش آئند تھی جنہوں نے انتہائی سرد موسم میں نظم وضبط کا مظاہرہ کیا، تقریب کا آغاز جلوس کی شکل میں ہوا جو Alto Adige کی تاریخ کا پہلا روشن باب تھا۔

جلوس کا آغاز بعد نماز ظہر برکس سے ہوا جو تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا جس میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام اور نعتیہ اشعار پڑھے گئے۔ جلوس نے تمام شرکاء کو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعروں کی گونج میں لپیٹ لیا۔ جلوس کی واپسی یوتھ ہاسٹل کے ایک خوبصورت ہال میں ہوئی جس کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے اہمیت مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خوبصورت خطاب کیا جس میں عوام کے ذہنوں میں پائی جانے والی بہت ساری غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا۔ پروگرام میں ظہیر انجم( ناظم ساؤتھ اٹلی)، مختار قادری(کارپی)، منہاج القرآن کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر محمد نسیم قادری ، نائب صدر حاجی عبد العزیز، حاجی محمد اکرم، محمد زاہد رئیس، ظفر اقبال اور چودھری محمد ندیم قادری نے اہم کردار ادا کیا۔

اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسزراجہ شاہد محمود، ناظمہ مسز محمد نسیم قادری اور نائب ناظمہ دخترحاجی عبدا لعزیز نے خواتین کی نمائندگی کی اور خواتین اور بچوں کی شرکت کویقینی بنایا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد نوید، نائب صدرنصرت اللہ شاہد، ناظم محمد عدنان، محمد ابراہیم، عبدالحفیظ، مرزا بلال، محمد خیام، محمد احتشام قادری، محمد ذاکر، محمد عباس، محمد سلیمان، مہتاب کیانی، محمد ساجد، محمد جنید، راجہ شاہد، راجہ سہیل، محمد شاہد، محمد عنصر، عرفان شاہ، چودھری اویس مہر، محمد عمر، محمد شوکت، اکرام خان، ذیشان الیاس مہر، محمد جاوید، ایاز احمد سندھو، رضوان، اشفاق انجم اور ندیم اشفاق نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خوب محنت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: غلام دستگیر قادری

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top