تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کی تیاریاں مکمل

آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِوفا کریں کے عنوان سے تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں واڑہ امام دین شرقی میں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت اور 12 ربیع الاول کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جلوس اور محافل کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 29 جنوری کوتحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن میاں محمد ذیشان تبسم نے ایگزیکٹیو کے اجلاس کو انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد کا برقی قمقوں اور رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے، مسجد کے اندرونی ہال اور بیرونی صحن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارکباد کے بینروں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، مین اور چھوٹے بازاروں کو بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک کے بڑے بڑے فلیکس/ بینروں اورجھنڈوں سے انتہائی خوبصورت طریقوں سے سجایا گیا ہے، مین بازار سمیت تمام چھوٹے بازاروں کو بھی 10 ربیع الاول شریف تک مکمل طور پر سجا دیا جائے گا جبکہ پورے علاقہ کی صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں میں صفائی کو خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔

اہلیان علاقہ میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے کیلئے نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے اور تمام عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوق وشوق سے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جلوس قریبی علاقوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا اور اس کے بعد عظیم الشاں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوگی۔ محفل کے اختتام پر ضیافت میلاد کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے اور پورے علاقہ کو ضیافت پر مدعو کیا گیا ہے۔

ناظم کوآرڈینیشن میاں محمد ذیشان تبسم نے اجلاس میں بتایا کہ اہل علاقہ نے تحریک منہاج القرآن کی اس خصوصی کاؤش کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران رانا تجمل خان (صدر)، عمران جمیل (ناظم)، اشفاق انجم نقشبندی (ناظم مالیات)، میاں محمد اشتیاق (ناظم ویلفیئر)، میاں ذیشان ارشد (نائب ناظم ویلفیئر) اور میاں طاہر (ناظم اطلاعات) سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top