تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مارچ

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مارچ 12 ربیع الاول کے دن (بمطابق مورخہ 5 فروری 2012) ہوا جس کی قیادت امیر تحریک کراچی سید محمد ظفر اقبال نے کی۔ ان کے ساتھ نائب امیر تحریک قیصر اقبال قادری، ناظم تحریک راؤ کامران محمود، اشرف قیصر ایڈووکیٹ و دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن کراچی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ موجود تھے۔

امیر تحریک سید محمد ظفر اقبال نے شرکاء میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں ایک دوسرے کو پیغام محبت اور اتحادویگانگت دینا بھی ایک عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں عذاب میں تخفیف کرسکتا ہے تو ہم کو بھی چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کو معاف کرکے اخوت و بھائی چارہ قائم کریں اور ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مل جل کر اس جشن کو منائیں۔

میلاد مارچ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top