تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک لودہراں سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن کے علاوہ راؤ محمد اسحاق ضلعی امیر، چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، عابد جوئیہ، جہانزیب چودھری، خواجہ رفیق صدیقی، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، ملک فیض بخش، مجید ناشاد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک شیر محمد، نواب غلام مصطفی اور رانا اشرف علی نے کی۔

جلوس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں اور وہ سارا راستہ درودو سلام اور نعت خوانی کرتے رہے۔ جلوس کے دوران شرکاء پر عوام نے گل پاشی بھی کی۔ جلوس کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ نصیر بابر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے پوری دنیا میں عشق مصطفی کی دھوم مچادی ہے۔ نوجوانوں کے کردار کی پاکیزگی صرف دامن مصطفی سے لپٹ جانے سے ہی ممکن ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دن رات امت مسلمہ کے جوانوں کے کردار کی تعمیر میں لگے ہوئے ہیں۔

صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد نے کہا اہل لودہراں نے مشعل بردار جلوس میں مثالی شرکت کر کے اسے تاریخی بنادیا ہے۔ انہوں نے اہل سنت کے دیگر قائدین کو مشعل بردار جلوس میں خوش آمدید کہا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں ملک عمر فاروق، خواجہ احمد، مدثر شاہ، وسیم شاہ، حسن شاہ، ملک اختر، مرزا اسلم، نادر بھٹی، قیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم نے اہم کردار ادا کیا۔

جلوس کا اختتام پر خصوصی دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top