تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام 12 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، بعدازاں صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد قاری قیوم غوری، اللہ دتہ مہروی، کاشف بشیر، رومان رشید، سلیم قادری اور اقبال شاہد نے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے سر انجام دیے۔

تقریب کے مہمانان خصوصی چودھری عبدالغفار نائب سرپرست، ملک نازک ارائیں، ملک رمضان، شیخ مرشد، حاجی عزیز بھٹی، مہر رمضان سیال، حاجی امیر عثمان، پروفیسر جہانزیب، خواجہ رفیق صدیقی، یامین قریشی، تھے۔ مہمانوں کے پروٹوکول پر ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق اور سید مدثر شاہ معمور تھے۔ اس پروگرام میں علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور طریقے سے اس پروگرام میں شرکت کی۔

شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن کی سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صاحب ایمان صرف وہی ہے جو مصطفی سے تعلق والا ہے۔ شجر ایمان کی حفاظت صرف تعلق محمدی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج نوجوانوں کو دین کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا اور تحریک منہاج القرآن واحد پلیٹ فارم ہے جو امت کے ہر طبقہ کو بلا امتیاز اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حبی و قلبی تعلق کے بغیر ربط الی اللہ ممکن نہیں۔ پہچان والے خدمت سے مقام والے بن جاتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن دین محمدی کی خادم تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے جوانوں کا در مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق جوڑنے میں مصروف ہیں۔

سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سبزہ زار تحصیل کونسل کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ خواتین کے لیے الگ سے پروجیکٹر لگا کر پروگرام کی کوریج کی گئی۔ ملک اختر نے پنڈال اور جلسہ گاہ کو خوب روشن کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزا اسلم، خواجہ احمد اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، راشد بھٹی مرزا ارشد، مرزا وسیم سید وسیم شاہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس عظیم محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top