منہاج القرآن یوتھ لیگ پرایوالے، بریشیا (اٹلی) کے زیر انتظام محفل میلاد النبی (ص)

منہاج القرآن یوتھ لیگ پریوالے، بریشیا (اٹلی) کے زیر اہتمام 29 جنوری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں گردونواح سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا، ثناخوان مصطفی نے نذرانہ عقیدت نعتوں کی صورت میں پیش کئے۔ نقابت کے فرائض اسجد عمران نے ادا کئے۔ میلان سے حاجی ارشد جاوید (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی ) نے وفد کے ہمراہ محفل میں شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے خصوصی شرکت کی اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی اسلامی، اخلاقی اور روحانی تربیت پر توجہ دیں۔آخر میں قاری گلزار احمد اور محفوظ بٹ کی طرف سے ضیافت میلاد کا انتظام کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ وقار احمد قادری نے دعا کرائی۔

رپورٹ: سرمدجاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top