منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تحت جشن میلادالنبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت احترام اور خوشی سے منایا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ پروگرام میں لاکورونیو ویل کے میئرژیل پوو نے بطور خاص شرکت کی، ان کے ہمراہ جوائنٹ میئرز راشد مائزا اور ہارون مندجورسابھی شریک تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، اردو میں نقابت کے فرائض قاری طاہر عباس اور فرنچ میں قاضی ہارون نے ادا کئے۔حاجی محمد حنیف مغل، جاوید کبریائی، تصور، منظور بھٹی، ظفر اقبال، رانا ساجد، منہاج نعت کونسل فرانس کے محمد یٰسین، عامر نعیم، فیضان، شعیب اشفاق اور فرانس کے مشہور نعت خوان قاری طارق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نوجوان سفیان محمود نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع کی مناسبت سے فرنچ میں تقریر کی۔مرکزی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا جنہوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانے کو قرآن واحادیث کی روشنی میں بیان کیا۔پروگرام کے اختتام پر سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور شرکائے محفل میں ضیافت میلاد کا لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top