مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام محفل میلاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 10 فروری 2012 کو حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد امتیاز حسین نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود و سلام کے نذرانے صدر تحریک منہاج القران لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور حافظ عبد القیوم غوری نے پیش کیے۔

اس محفل میلاد میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد، حماد اکیڈمی کے معزز اساتذہ میں محمود الحسن اعوان، عبد الرؤف، سہیل احمد، اور ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن لودہراں مرزا محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بن دیکھے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر بذریعہ پروجیکٹر ویڈیو خطاب دیکھایا گیا جس کو طلباء نے بہت سراہا جبکہ کثیر تعداد میں طلباء نے محفل میلاد میں شرکت کی۔

 اس محفل کو کامیاب بنانے کے لیے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی چوہدری ارسلان گجر، فنانس سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی محسن ضمیر، سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی عمار حسن، محمد وحید، غلام دستگیر، ثمر عباس، محمد ناصر، محمد خالد سلطان، مرزا محمد عمران، سرفراز نواز اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھر پور خدمات سرانجام دیں۔ محفل کے اختتام پر ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top