منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی شادیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔

 اس کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر افضال غوث، MPA چوہدری محمد اخلاق احمد، سینئر وائس صدر چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ظفر اقبال جعفری، ملک محمد ریاض، محمد سلیم بٹ، مہرغلام مجتبیٰ، حاجی سرفراز احمدچوہدری، شاہد میر ایڈووکیٹ، راشد محمد باجوہ، حافظ احتشام محمود، سعید اقبال بلوچ، محمد بشیر کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

تقریب میں دولہوں اور دلہنوں کو مہمانوں نے تحائف پیش کیے جبکہ انتظامیہ نے آنے والی باراتوں کا خوب استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا سلسلہ سب سے پہلے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1995 میں شروع کیا اور اُسے باضابطہ ایک مہم کی شکل 2005ء میں دی گئی اور اب تک منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 630 اجتماعی شادیاں کرائی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان نا مساعد حالات میں مہنگائی کے دور میں آجکل والدین کیلئے اپنی بچیوں کی رخصتی کا فریضہ سر انجام دینا انتہائی دشوار ہو گیا انہی حالات کے تناظر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں مختلف مکامات میں تقریب سال میں 150 سے زائد اجتماعی شادیوں کا اہتمام کرتی ہے جس میں شادی کے انتظامات اور دلہن کے لیے برائیڈل گفٹس کا اہتمام بھی شامل ہے۔

   

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے کے مخیر و اہل ثروت طبقات کو باہم شامل کر کے معاشرے کو معاشی توازن دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اجتماعی شادیوں کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔

دلہنوں کو جو برائیڈل گفٹس دیئے گئے اُن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

  1. عرفان القرآن
  2. المنہاج السوی
  3. جائے نماز
  4. لیکچر کی CD's
  5. کلر ٹیلی ویژن
  6. DVD پلیئر
  7. واشنگ مشین
  8. ڈبل بیڈ
  9. پیڈ سٹل فین
  10. گیس چولہا
  11. توا، بیلنا اور دیگچیاں
  12. سوٹ کیس
  13. جستی پیٹی بمع فریم
  14. ڈبل بیڈ گدا
  15. ڈبل بیڈ رضائی
  16. تکیے
  17. بیڈ شیٹ
  18. ڈنر سیٹ 82 پیسز
  19. کٹلری سیٹ
  20. Tea سیٹ
  21. ایک میز اور 4 کرسیاں
  22. سلائی مشین
  23. دولہا کے سوٹ
  24. دلہنوں کے سوٹ
  25. دولہا کے لیے گھڑی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top