منہاج القرآن ویمن لیگ شکرگڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ٹی ایم اے لان میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 22 جنوری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت ڈاکٹر نصرت زاہد (وینرٹری آفیسر ضلع نارووال)، محترمہ نویدہ چوہدری (ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول شکرگڑھ)، محترمہ رقیہ رشید (ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرجال) اور حاجن کنیز فاطمہ نے کی۔ انکے علاوہ علاقہ بھر سے ہزاروں کے تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودوسلام اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج نعت کونسل ویمن لیگ لاہور نے پیش کی۔ محفل میں نقابت محترمہ ثمینہ حیات (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شکرگڑھ) نے سرانجام دیئے۔

محفل میں محترمہ افنان بابر (مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ) نے ایمان افروز خطاب بھی کیا۔ آخر میں محترمہ تسلیم مصطفوی (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شکرگڑھ) نے مہمانان گرامی اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اختتام آقا علیہ صلوٰۃ و سلام کی بارگاہ میں سلام سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top