منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 12 فروری 2012 کو عبداللہ میرج ہال بلال ٹاون میں منعقد ہوئی۔ وہاں پر موجود خواتین کے مطابق یہ جہلم میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد تھی، جس میں خواتین کا ایک جم غفیر تھا۔
محفل کا آغاز رب جلیل کے با برکت کلام سے محترمہ سلمی صابر نے کیا، جبکہ تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ منہاج انٹرنشنل یونیورسٹی کی فاضلہ، منہاج اسلامک سنٹر جہلم کینٹ کی پرنسپل محترمہ آمنہ انجم نے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ محترمہ صفیہ رفعت نے استقبالیہ کلمات کہہ کر شرکاء محفل کو خوش آمدید کہا اور اس میں تشریف لانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں نامور ثنا خواں تشریف لائیں جنہوں نے محفل کو خوب رونق بخشی۔
مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے "آو کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو کی، جبکہ محترمہ آمنہ انجم نے شیخ الاسلام کے تاریخی فتوی "دہشت گردی اور فتنہ خوارج" کا بھرپور تعارف کروایا جبکہ ویمبلے کانفرنس لندن کے اعلامیہ پر ہال میں موجود تمام خواتین سے دستخط بھی کروائے۔
محفل کے اختتامی لمحات میں عرفان القرآن کورس کروانے والی معلمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور سی ڈیز کے گفٹ پیک دیے گئے۔ محفل میں شامل مہمان خواتین کو شیخ الاسلام کی کتاب "عشق رسول استحکام ایمان کا ذریعہ" تحفہ کے طور پر دی گئیں۔ اختتامی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔
تبصرہ