منہاج القرآن ویمن لیگ دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر محفل میلاد مصطفی (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (برائے خواتین ) مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 10 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آمنہ حسن نے حاصل کی۔ دف کے ساتھ درود شریف کا خوبصورت نذرانہ ایمن زہرا اور ثمن زہرا(منہاج ماڈل سکول بھنگالی شریف) کی بچیوں نے آقائے نامدار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض حاجرہ محمود (ناظمہ ویمن لیگ) اور شبنم فردوس (نائب ناظمہ)نے ادا کئے۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ الاسلام کی خدمات کے حوالے سے خصوصی گفتگو مسز حسن اختر راجہ (صدر ویمن لیگ پی پی 4) نے کی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ عالیہ میں عقیدت کے پھول فردوس امین (ناظمہ دعوت)، سدرہ اصغر (ناظمہ مالیات) اور نازیہ صاحبہ نے نچھاور کئے۔ اس محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور رفقاء نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا شبنم فردوس (نائب ناظمہ) نے کرائی۔ بعد ازاں چوہدری جاوید اقبال کے بیٹے اور بیٹی کے حقیقہ کی خوشی میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top