تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی رہائشگاہ، وارڈ نمبر 19 پر منعقد ہوئی۔ اس شاندار تقریب کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی، جبکہ تقریب میں ناظم محمد ریاست قادری، ناظم مالیات حاجی خالد محمود، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، نائب صدر راجہ وقار احمد، ناظم نشر واشاعت عبدالستار نیازی، فرخ اسلام، سیکرٹری اطلاعات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رضی واجد، راجہ محمد شبیر، عابد صدیقی، عاصم رفیق سمیت دیگر متعدد افراد نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں درود پاک اور منقبت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پیش کی گئی۔ منقبت کے بعد پیر سید صدیق حسین شاہ اور ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب کے آخر میں خصوصی دُعا پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی، جس میں تحریک کے کارکنوں اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top