طاہرسلیم ولی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ابوظہبی(محمد سلیم) منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے دیرینہ رفیق طاہر سلیم ولی کی والدہ گذشتہ دنوں چکوال پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے تمام قائدین اور کارکنان نے طاہر سلیم کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top