منہاج القرآن انٹرنیشنل اینوفیتا(یونان) میں ایصال ثواب کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل اینوفیتا (یونان) کے ذیلی مرکز اینوفیتا کے سابق صدر اور MPIC اینوفیتا کے موجودہ صدر ندیم مصطفی تبسم کی والدہ ماجدہ جن کا کچھ دن قبل انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 18 فروری 2012ء کو ذیلی مرکز میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت خوانی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کو زندہ ہونے کے لئے پیدا کیا گیا ہے موت کے لئے نہیں، موت ایک مرحلہ ہے آتا ہے اور چلا جاتا ہے، ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے، ہر کسی کے لئے موت کا ذائقہ جدا ہوتا ہے، کسی کے لئے میٹھا، کسی کے لئے کڑوا، کسی کے لئے نمکین،الغرض ذائقہ احوال کے مطابق آتا ہے، جس کے زندگی کے احوال اچھے ہوں گے روحانی معاملات بہترہوں گے اس کے لئے ذائقہ میٹھا ہوگا اوران کے لئے موت ایک تحفہ ہوتی ہے۔ لہذا ہمیں اپنے اعمال کو درست کرتے ہوئے موت کو خوشی سے گلے لگانا چاہیئے۔

محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا وقار احمد خان، زیب الحسن قادری، محمد امجد جان، چودھری محمد اسلم، محمد رفیق ایتھنز اور منہاج القرآ ن انٹرنیشنل یونان کی مجلس شوریٰ کے صدرچودھری محمد اظہر صدیق نے خصوصی شرکت کی۔اختتامی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top