منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام محفل میلاد اور قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن چوک اعظم لیہ کے زیراہتمام محفل میلاد اور قائدڈے کا خصوصی پروگرام 19 فروری 2012ء کو چک نمبر 283/TDA منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے کی جبکہ مقامی ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ علامہ قمر عباس منہاجین نائب ناظم پنجاب، خضر حیات صدر چوبارہ لیہ، قاری ثناء اللہ باروی ناظم دعوت لیہ، میاں حسن اختر، علامہ غلام ربانی تیمور، قاری محمد نواز اور منہاج انٹرنیٹ بیورو سے صابر حسین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں ہزاروں شرکاء موجود تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری ارشد علی قادری اور محمد نواز سلطانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ملک محمد احسان اور مقامی نعت خوان حضرات نے ثناء خوانی کی۔ اس تقریب کی نقابت کے فرائض حاجی حبیب اور سعد امان اللہ نے انجام دئیے۔

پروگرام کے کامیاب انعقاد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ چوک اعظم لیہ کے صدر محمد شاہد آرائیں اور منہاج القرآن یوتھ لیگ چوک اعظم کے دیگر عہدیداروں اور کارکنان نے بھی اہم کردارادا کیا۔

اس پروگرام میں علامہ فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے حوالے سےگفتگو کی۔ پروگرام میں شرکاء کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ایک ٹکٹ بھی دیا گیا جبکہ 10 عرفان القرآن، 10 المنہاج السوی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی 500 سی ڈیز بھی شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔ آخر میں شرکاء کو ضیافت لنگر دیا گیا، جبکہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top