شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بدھ کو دہلی میں خصوصی خطاب

مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا کی اطلاع کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے ہندوستان بھر کے مذہبی پروگرامز کے سلسلہ میں 21 فروری 2012ء کو بروز منگل صبح کی اولین ساعتوں میں ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں دہلی ایئرپورٹ پر آپ کی آمد ہوئی۔ ایئرپورٹ پر سید ناد علی صدر منہاج القرآن انڈیا، مولانا حیات اللہ قادری نائب صدر منہاج القرآن انڈیا، امان اللہ پٹیل جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انڈیا، مولانا حبیب احمد الحسینی ناظم دعوت و ارشاد منہاج القرآن انڈیا و دیگر ذمہ داران منہاج القرآن نے شیخ الاسلام کا استقبال کیا۔

شیخ الاسلام کا پہلا پروگرام بدھ 6:30 بجے شام انڈیا اسلامک کلچرل سنٹرل ایڈیٹیوریم، لودھی روڈ دہلی میں منعقد ہوگا جس میں ہندوستان بھر سے خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کا شہرہ آفاق فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے انگریزی ایڈیشن کی رسم اجراء بھی عمل میں آئے گی۔ حیدر آباد میں شیخ الاسلام کی آمد یکم مارچ کو ہوگی اور 2 تا 5 مارچ حیدر آباد میں مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9848020085, 9396560983 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top