منہاج القرآن انٹرنیشنل ذیلی مرکز اینوفیتا (یونان) میں عظیم الشان 12 ویں سالانہ میلادالنبی کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنیشنل ذیلی مرکز اینوفیتا (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012 ء کو بعد نماز ظہرعظیم الشان 12 ویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ خصوصی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا۔علامہ سید غلام مصطفی مشہدی ڈائریکٹر منہاج القرآن اٹلی مہمان خصوصی تھے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قیصر فاروق(نائب صدر اینوفیتا)نے حاصل کی۔ ڈاکٹر لیاقت علی، محمد ارشد جہلمی، حافظ محمد شوکت اور روحیل شہباز قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانی کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے ادا کئے۔عظیم الشان محفل میں ایتھنز سے رانا وقارا حمد خان( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)، الحاج محمد شفیق اعوان(ناظم)، راجہ ضیاء الحق، عامر علی قادری، طارق شریف، جاوید اقبال، زیب الحسن قادری، علی قادری، مرزا محمد امجد جان، چودھری محمد اسلم، ملک نسیم اعوان، عادل شہزاد، کیپٹن محمد اشرف، آصف چک بساوا، محمد اقبال، شاہد بٹ نے شرکت کی۔
منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے فلسفہ میلاد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن اینوفیتا کی ایگزیکٹو باڈی، حاجی محمد فیصل(صدر)، قاری قیصر اعجاز(نائب صدر)، محمد رضوان(ناظم)، مبشر عباس(ناظم نشرواشاعت)، قمر نذیر(ناظم مالیات)، محمد شہباز (لائبریرین)، امان الحق(ناظم اطلاعات)، امجد رؤف، سید کاشف شاہ(امام مرکز) کو شاندار محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔نماز مغرب کے بعد قرعہ اندازی کی گئی، جس میں 3 منہاج السوی، 3 عرفان القرآن، 6 جائے نمازاور ٹوپی کے تحائف دیئے گئے۔میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پانچ سو یورو کا خصوصی گفٹ ایک خوش نصیب کو دیا گیا۔ میاں جاوید اقبال کو اینوفیتا تنظیم کی طرف سے حسن کارکردگی پر ایک گھڑی اور منہاج السوی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ: زیب الحسن قادری
تبصرہ