تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگر ہ کی تقریب کا انعقاد 19 فروری 2012ء مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر میں ہوا۔ تقریب کا آغاز کامران سلطانی صدر MSM کھوئیرٹہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول عثمان شوکت مصطفوی اور حسنین طاہر سبحانی نے نچھاور کیے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض عرفان محمود قادری ناظم TMQ کھوئیرٹہ نے سرانجا م دئیے۔

تقریب سے پروفیسر محمد عبداللہ طاہر، ظفر اقبال غازی، طالب حسین مغل، حافظ وسیم زیدی (ناظم دعو ت و تربیت TMQ کھوئیرٹہ)، واجد علی چوہدری، قاضی رضوان عارف منہاجین، شکیل احمد بٹ، عثمان شوکت، ناہید اعظم، کامران سلطانی، خاقان حیدر اور یاسر ترابی نے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر کی گئی امن و محبت کے فروغ کیلئے کاوشوں کو سرہا تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین المسالک اور بین المذاہب میں ہم آہنگی اور امت کو جوڑنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ آ ج دنیا انہیں سفیر امن کے نام سے پکارتی اور پہچانتی ہے۔ تقریب میں منہاج یوتھ لیگ کھوئیرٹہ کے صدر ابصار قادری نے شیخ الاسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی کلام سنایا۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی صحت و درازی عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر غیر تحریکی ساتھیوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیزگفٹس کی گئیں۔

رپورٹ : عرفان محمود قادری (ناظم TMQکھو ئیرٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top