تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 19 فروری 2012 کو تحریک کے دفتر میں دھوم دھام سے منائی گئی، جس کو ایم ایس یم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ترتیب دیا تھا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن لودہراں، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کےبعد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ تقریب میں تحریکی ترانہ اور منقبت شیخ الاسلام بھی پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر راؤ محمد اسحاق نے کہا شیخ الاسلام کی ذات ممبع فیض ہے، کارکنان خدمت دین سے ہی فیض حاصل کرسکتے ہیں۔ نائب سرپرست چودھری عبدالغفار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم و عمل کی دنیا میں دھوم مچادی ہے۔

ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کی واحد شخصیت ہیں جن کی علمی قیادت کو اپنوں سے بڑھ کر غیروں نے تسلیم کیا ہے وہ لیڈروں کے لیڈر ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری احسان اللہ نے کہا کہ اللہ کے رنگ نوجوانوں کے کردار پر چڑھانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب سے ظفر آفتاب بھٹی، ملک سلطان آرائیں اور خواجہ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان لوگوں کو بھی مقرر بنا دیا جن کو بولنا بھی نہیں آتا تھا، انہوں نے ہمیں جینے کا سلیقہ سکھلایا ہے اور وہ آج کے نوجوان کی آیڈیل شخصیت ہیں۔ صدر ایم ایس ایم ملک عمر فاروق نے کہا ہم نوجوان آج اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں شیخ الاسلام کے دور میں پیدا کیا۔ تقریب میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top