منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا کے زیراہتمام 19 فروری 2012 کو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناح ہال کمپنی باغ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم شخصیات کے علاوہ 2000 خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مسز فریدہ ارشد نے کی جبکہ نقابت کی فرائض محترمہ مسز پروین بھٹہ نے سرانجام دیے۔

مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے "آو کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری زندگی کا مرکز ومحور ہیں۔ آج کے دور میں لفظی محبت کے اظہار کے بجائے عملی اظہار وفا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں عشق ومحبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا کا درس دے رہے ہیں۔

مسز قمر ندیم نے قائد ڈے کی مناسبت سے شیخ الاسلام کی شخصیت پر انتہائی مؤثر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے ملک پاکستان میں ایسی ہستی پیدا ہوئی جن کے نور علم سے پوری دنیا فیضیاب ہو رہی ہے۔ محفل کی اختتام پر پوری دنیا میں امن وسلامتی اور شیخ الاسلام کی صحت وتندرستی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top