علامہ اشفاق عالم قادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا اور یوتھ لیگ کے ساتھ تربیتی نشست

منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ اشفاق عالم قادری جو فروری کے پہلے ہفتہ میں منہاج القرآن آسٹریا کی دعوت پر ویانا تشریف لائے تھے جہاں انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مختلف محافل اور تقاریب میں شرکت کی اورخطاب کئے۔ مورخہ 10 فروری 2102ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے جنرل سیکرٹری سلمان صدیق کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی اور پرتکلف اعزازیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینئر نائب صدر ملک امین اعوان، سیکرٹری جنرل محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری شیخ محبوب عالم وارثی، محتسب مالیات محمد آصف چودھری، حاجی ملک نسیم، سیکرٹری ایونٹ، فضل حسین سیکرٹری کوآرڈینیشن، ملک محمد شفیع، شاہد محمود کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر عمیر الطاف، جنرل سیکرٹری سلمان صدیق، پریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان، اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری ملک عمیر الطاف اعوان اور ملک اعجاز رشید شریک تھے۔ علاوہ ازیں منہاج ویمن لیگ آسٹریا کی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

خواجہ محمد نسیم نے علامہ اشفاق عالم قادری سے منہاج القرآن آسٹریا اور یوتھ لیگ کے عہدیداران کا تعارف کرایا اور تنظیم کی مختصر کارکردگی بیان کی۔ بعد ازاں علامہ اشفاق عالم قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے عہدیداران سے تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم میں اس کی ذیلی تنظیمات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ اسی مقصد کے تحت منہاج القرآن کے اندر مختلف طبقہ ہائے زندگی کے لئے ذیلی تنظیموں کی بنیاد رکھی گئی اور آج تحریک کے تنظیمی سیٹ اپ میں اسکی ذیلی تنظیمیں، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹر لیگ، منہاج چلڈرن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن علما ء کونسل شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقصد کے حصول کے لئے باہمی تعاون اشد ضروری ہے، عدم تعاون سے مسائل پیدا ہوں گے۔ باہمی تعاون کے لئے باہم عزت واحترام کے جذبات بہت ضروری ہیں۔ اگر ایک دوسرے کے لئے دل میں محبت واحترام کی بجائے کدورت ہوگی تو اجتماعی مقاصد میں کامیابی نہیں ملتی، اس لئے دل سے ایک دسرے کیلئے محبت واخوت اور احترام وتعظیم کرنا ضروری ہے۔

علامہ اشفاق عالم قادری نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمل کا دارومدار نیتوں پر ہے اس لئے جیسی آپ کی نیت ہو گی ویسا ہی آپ کو اجر ملے گا۔ آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے تحریکی ساتھیوں پر اعتماد کریں کیونکہ آپ کسی پر اعتماد کر کے ہی اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یوتھ لیگ کے نوجوانوں کیلئے ہفتہ وار تعلیمی سرکل کے قیام پر زور دیا جس میں ہر نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ علامہ اشفاق عالم قادری کی گفتگو کے بعد دعائے خیر ہوئی اور شرکا کی پرتکلف ضیافت سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: زاہد غنی چوہان (پریس سیکرٹریMYL آسٹریا)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top