منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ناگویا) جاپان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب انتہائی جوش خروش سے منعقد کی گئی۔

سالگرہ کی تقریب میں منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران اور علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی۔ ناگویا کے گرد و نواح کے علاوہ جاپان کے مختلف شہروں سے بھی لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ایباراکی اور ٹوکیو تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان نے اس پرمسرت تقریب میں بھر پور شرکت کی۔درود وسلام کی پر کیف فضا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے رقت آمیز الفاظ کے ساتھ اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر شیخ الاسلام کی تندرستی، سلامتی اور درازی عمر کی دعا کی۔منہاج القرآن ناگویا کے صدر خالد علی، سینیئر نائب صدر فدا حسین شاہ، جنرل سیکرٹری مہدی حسن، سیکرٹری اطلاعات ملک ظہور ، سیکرٹری فنانس نعیم کیانی نے اس تقریب کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: خالد علی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top