منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام مورخہ 01 فروری 2012 کو حسن میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی منعقد ہوئی، جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔

مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت علی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے مختلف جہتوں میں تعلق قائم کرنے کی اہمیت پر زور دینا ہو گا اور امت مسلمہ اس وقت تک عروج نہیں پاسکتی جب تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، اطاعت، ادب و تعظیم اور نصرت دین کا تعلق قائم نہیں ہوجاتا۔

انہوں نے مزید کہا آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لئے ایک تاریخی اور مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ لہذا ہمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ان کے دست وبازو بننے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے اختتام پر آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا جس کے بعد تمام امت مسلمہ اور شیخ الاسلام کی صحت اور تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top