تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مصطفوی مشن کے عظیم سالار، مجدد وقت، محبت اور امن کے بین الااقوامی سفیر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم ولادت بڑے جوش اور عقیدت سے کمیٹی گولائی ڈیرہ غازی خان میں منایا گیا جس میں سرپرست تحریک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی، کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک ریاض احمد علیانی، محمد سعید صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ GCT کالج ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر یوسف انصاری اور حافظ سلیمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور فکری خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان نے اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے امت مسلمہ کی بھنور میں پھنسی کشتی کو منزل کی جانب رواں دواں کردیا۔ آپ نے جس میدان یا جس مسئلہ پر قلم اٹھا اس کا حق ادا کیا۔ اسلام پر دہشت گردی کے لگے ہوئے دبے کو صاف کیا اور خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئےاس کو حرام اور ناجائز قرار دیا۔ آپ نے 600 صفحات پر مشتمل جامع فتوی دے کر دنیا کے سامنے اسلام کا چہرہ اجلا اور واضح کردیا ہے۔ ویمبلے لندن میں دیگر مذاہب کے ساتھ اظہار یکجہتی کا جو نظارہ آپ نے پیش کیا اسکو دیکھ کر برطانیہ اور یورپ میں مقیم مسلمانوں کے شرمندگی سے جھکے سر فخر سے بلند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ الازہر یونیورسٹی نے آپ کو شیخ الاسلام کا ٹائیٹل دیا۔ آپ کی قابلیت کا اظہار نہ صرف مسلم کمیونٹی نے بلکہ یورپ نے بھی آپ کی قابلیت کا اعتراف کیا ہے اور آپکو Out Standing man of 20 Centure ایوارڈ دیا۔

ڈاکٹر اللہ بخش بھٹی صدر تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام امت مسلمہ کے لیے اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے ہمیں آج اس قائد کو پہچان کر کے اسکا دست و بازو بننا ہوگا۔ ہمیں شیخ الاسلام کی فکر کو ہر گھر پہچانا ہوگا تبھی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اگر امت مسلمہ دوبارہ عروج و تمکنت سے ہمکنار ہونا چاہتی ہے تو ہمیں اس عظیم نعمت کی قدر کرتے ہوئے مصطفوی مشن کو آگے لے کر چلنا ہوگا۔

ڈاکٹر یوسف انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ آپ نے ترویج اسلام کے لیے جو کام کیا اسے صدیوں تک نہیں بھلایا جاسکتا۔ شیخ الاسلام نے اسلامی تعلیمات کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے امت مسلمہ کو اسلام کی اصل روح سے آشنا کیا۔

حافط سلیمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام اپنی تجدیدی فکر سے علم و حکمت کے چشمے جاری کررہے ہیں اور ہم بھی اگر کچھ پانا چاہتے ہیں تو ہمیں شیخ الاسلام سے وابستہ ہونا ہوگا۔

محمد سعید صدر مصطفوی سسٹوڈنٹس موومنٹ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے وابستہ ہیں اور مصطفوی مشن کو لے کر چل رہیں ہیں۔ شیخ الاسلام نے طلبہ کو شعور دیا ہے کہ علم سے ہی تاروں پر کمند ڈالی جاسکتی ہے۔ شیخ الاسلام نے ہمارا آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹوٹا ہوا تعلق دوبارہ جوڑ دیا ہے۔ یہ وہ عظیم قائد ہے جس نے روحوں کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تڑپنا سکھایا ہے۔

پروگرام کے آخر میں تمام عہدیداران نے اس پرمسرت موقع پر تجدید واحیائے دین کے عظیم مصطفوی مشن پر شیخ الاسلام کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا اور دعا کی گئی کہ قرآن و سنت پر مبنی فکر کی امین اس شخصیت کا سایہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر قائم و دائم رکھے۔ اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی موومنٹ کے تحصیلی اور یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top