محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - گوجر خان

منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 26 فروری بروز اتوار دن 11 بجے ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت پروگرام میں خصوصی خطاب محترمہ مہوش وحید صاحبہ (فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور) نے کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد منہاج نعت کونسل (جہلم) نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس عظیم الشان محفل میں خواتین ایک بڑی تعداد (تقریباً 1500خواتین) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیاتھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top