تحریک منہاج القرآن کامرہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن جناح ٹاؤن کامرہ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، امیر تحریک KPK مشتاق علی خان سہروردی، سیکرٹری دعوت منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور صدر کامرہ کینٹ ساجد ڈار نے شرکت کی۔ جس میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ تقریب سے ساجد محمود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام کی زندگی کے 52 کے قریب گوشے دیکھے جن میں سے ان کا علمی گوشہ سب سے نمایاں ہے جو نہ صرف پوری دنیا میں ان کی پہچان بنی بلکہ اس سے پوری دنیا کو فیض یاب بھی کر رہے ہیں لہذا ہمیں بھی ان کی وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے علم وعمل میں اضافہ اور پختگی لانی ہو گی۔ محمد طیب ضیاء نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام اس دور کے واقعی مجدد ہیں جو ان کے عمل سے ظاہر ہو رہا ہے۔ آج کے زمانے میں مجدد کی ہر خوبی پر شیخ الاسلام پورا اترے نظر آ رہے ہیں۔

تقریب میں لوکل سطح پر منہاج القرآن یوتھ لیگ، MSM اور ویمن لیگ نے خطابات کیے اور تحریک کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کے جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ترانوں کی گونج میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top