مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن واقع ریلوے روڈ گوجرخان میں خوبصورت تقریب مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 10 بجے منعقد کی گئی جس میں صدر حافظ غلام مجتبیٰ، نائب صدر محمد علی، فنانس سیکرٹری رضی واجد، سیکرٹری انفارمیشن محمد اویس مصطفوی، پریس سیکرٹری زین شبیر، پریس سیکرٹری محمد صدام، سیکرٹری آفس افیئرز فرحان گلفراز، سیکرٹری گوشہ درود محمد عقیل شاہ، و دیگر MSM کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کےبعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پروگرام کے آخر پر شیخ الاسلام کی درازی عمر اور منہاج القرآن کے کارکنان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top