چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

پورے ملک اور دنیا بھرکی طرح بلوچستان ضلع چاغی میں بھی قائد ڈے کی تقریبات منعقد ہوئیں جس کی پہلی تقریب ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن واقع دالبندین میں منعقد ہوئی۔ مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کی 61 سالگرہ کی مناسبت سے ایک کانفرنس بعنوان ’’داعی امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ضلع چاغی کے ممتاز ماہر تعلیم اور استاد الاساتذہ حاجی گل جان صابر تھے جبکہ پروگرام کی صدارت تحریک کے صوبائی نائب امیر نور محمد نوتیزئی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں دالبندین کے دیگر سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات شامل تھیں جن میں جماعت اسلامی تحصیل دالبندین کے صدر محمد قاسم نوتیزئی، PPHINGOs ضلع چاغی کے سربراہ علی احمد بلوچ، ضلع چاغی کے سمالانی قبیلے کے سربراہ حاجی ملک باران سمالانی،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن چاغی کے صدر نذیر احمد ایجباڑی، ڈاک خانہ دالبندین کے ہیڈ آفیسر غلام یاسین قادری عطاری، سنی تحریک دالبندین امداد خان سنجرانی، چاغی یوتھ موومنٹ ضلع چاغی کے صدر عبدلمالک نوتیزئی، حمید اللہ ولی (صدر تحصیل TMQ دالبندین)، نبی بخش سنجرانی (صدر نوکنڈی TMQ ضلع چاغی)، سید اصغر شاہ (صدر TMQ تحصیل چاغی ضلع چاغی) اور عمر سادات سنجرانی (نامزد آرگنائیزر TMQ ضلع چاغی) شامل ہیں۔ پروگرام میں علاقہ بھر سے تحریکی رفقاء واراکین اور طلبہ واساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

کانفرنس سے مہمان خاص محترم گل جان صابر، نور محمد نوتیزئی (صوبائی نائب امیر TMQ بلوچستان)، محمد زاہد سنجرانی (منہاجین)، محمد نذیر احمد ایجباڑی (صدرگورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن چاغی)، جبرائیل خان سنجرانی (سابق صدر TMQ دالبندین) اور ذولفقار علی (سابق صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دالبندین) نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام کی ہمہ گیر دینی و ملی خدمات کو سراہا اور امن انسانیت کے لیے شیخ الاسلام کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی امن کے حوالے سے کی گئی خصوصی کاوش ویمبلے کانفرنس کے انعقاد کو خوب سراہا۔

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

کانفرنس کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دیگر شرکاء کانفرنس کے ہمراہ حضور شیخ الاسلام کی61 سالگرہ پر چار پونڈ کا کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر، مصطفوی انقلاب کی کامیابی اور امت مسلمہ کی اتحاد و یکجہتی کے لیے اجتماعی دعا کی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء کانفرنس کو ٹی پارٹی بھی دی گئی۔ اختتام پر تحریک منہاج القرآن ضلع چاغی کے نامزد آرگنائیزر نے شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے دوسرے سیشن میں تحریک منہاج القرآن کا ضلعی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل دالبندین، تحصیل نوکنڈی اور تحصیل چاغی کے صدور سمیت سابقہ تمام عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر عمر سادات سنجرانی کو ایک سال کے لیے تحریک منہاج القرآن ضلع چاغی کا آرگنائیزر جبکہ مولانا عبدالغیاث قادری کو ڈپٹی آرگنائیزر نامزد کر دیا گیا۔

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

’’قائد ڈے‘‘کی دوسری تقریب ضلع چاغی کی دوسری تحصیل کے مرکزی شہر نوکنڈی میں علامہ مولانا حافظ مولا بخش القادری کے مدرسے میں ہوئی، جہاں قائد ڈے کی مناسبت سے ’’سفیر امن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں نوکنڈی کے سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خاص بلوچستان کے سب سے بڑے گولڈ پروجیکٹ ’ریکودک گولڈ اینڈ کاپر پروجیکٹ‘ کے انچارج محمد یوسف تھے جبکہ یہ کانفرنس علامہ مولانا حافظ مولا بخش القادری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

کانفرنس میں شیخ الاسلام کی علمی، دینی اور امن عالم کے سلسلے میں کی گئی عالمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر تین پاونڈ کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی کی عمر پاک میں برکت، تحریک منہاج القرآن کی کامیابی اور امت مسلمہ کی ترقی یکجہتی کے لیے دعا کی گئی۔ آخر پر شرکاء کانفرنس کے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس طرح نوکنڈی جیسے پسماندہ علاقے میں ناظم تحریک نوکنڈی علامہ حافظ مولا بخش القادری کی انتھک محنت اور کوششوں اور نوکنڈی کے تنظیم کی کاوشوں سے پہلی بار ضلع چاغی کے دوسرے شہر نوکنڈی میں قائد ڈے بھر پور انداذ میں منایا گیا۔

رپورٹ: نور محمد نوتیزئی (صوبائی نائب امیر TMQ بلوچستان)

چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات چاغی بلوچستان میں قائد ڈے کی تقریبات

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top