استقبال میلاد کانفرنس (گوجرانوالہ)

سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ بھر سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ تمام PP حلقہ جات کی ناظمات نے اپنے کارکنان اور عوام الناس کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک اور حمد باری تعالیٰ کے بعد گوجرانوالہ کی تحصیلی نعت کونسل اور واہگہ ٹاؤن لاہور کی نعت کونسل نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظمہ سحر عنبرین نے انجام دیئے۔ صدارتی کلمات صدر محترمہ حریرہ باور نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی محترمہ شازیہ اشفاق مٹو (ایم پی اے) نے مشن مصطفوی کے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرکز سے تشریف لانے والی مجلس عاملہ کی ممبر محترمہ عائشہ شبیر نے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آشنا کرواتے ہوئے اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھرپور دعوت دی۔ اس پروگرام کی میڈیا کوریج بھی کی گئی اور تمام اخبارات میں رپورٹ شائع ہوئی۔

رپورٹ قائد ڈے تقریبات

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام 19 فروری کو قائد ڈے تقریبات منعقد کی گئیں۔ گوجرانوالہ کے تمام پی پی حلقہ جات میں قرآن خوانی اور صدقہ خیرات کا اہتمام کیا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

تحصیل آفس میں بھی قائد ڈے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں تحریک سے تعلق رکھنے والی سینئر ممبران محترمہ فریحہ سراج، محترمہ بشریٰ سیف اور محترمہ صفیہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ فریحہ سراج اور صدر محترمہ حریرہ باور نے قائد محترم کو شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ کیک کاٹا۔ آخر میں شیخ الاسلام کی درازی عمر اور مشن کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: نسرین اسلم مغل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top