دولتالہ حلقہ پی پی 4 یونٹ ہجو کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو دولتالہ زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو دولتالہ زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو (یونین کونسل منگھوٹ) کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 25 فروری بروز ہفتہ دن 11 بجے جامع مسجد ہجو میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن) نے کیا۔ محفل میں خصوصی شرکت چوہدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی چار)، چوہدری محمد اسحاق، قاضی محمد افضل، چوہدری طاہر خان مصطفوی، مرزا اعجاز احمد اور راجہ حسن اخترنے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو دولتالہ زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد>

علامہ افضال احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مبارک بہاروں کی بہار کا مہینہ ہے، یہ اس شخصیت کی آمد کا مہینہ ہے جس سے بہاروں کو بہار عطا ہوئی، یہ مہینہ ایمان کے سوکھے درخت کی شادابی اور ہریالی کا مہینہ ہے اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پختہ تجدیدعہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مہینے میں تمام مسلمانوں کو ایمان، عقیدے اور سنت کو پختہ کرنا چاہیے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہات کا مرکز مکین گنبد خضریٰ کو بنا لیں۔ ساری نسبتیں، فیض، برکتیں، رحمتیں اور نعمتیں اسی مقام پر آکر گم ہوجاتی ہیں۔ جس نے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کو پالیا اس نے سب کچھ پا لیا۔

حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو دولتالہ زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ہجو دولتالہ زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد

محفل کو کامیاب بنانے میں چوہدری اسرار احمد (نائب صدر تحریک منہاج القرآن پی پی چار)، چوہدری اشفاق احمد، ظہیر احمد، وحید احمد کیانی اور جمیل احمد نے بھرپور کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top