منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور چھٹہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار قصبہ احمد نگر چٹھہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 4000 سے 5000 تک خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب سابقہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ عائشہ شبیر نے کیا جبکہ مہمان خصوصی مسز محمد احمد چٹھہ سابقہ ایم این اے مسلم لیگ (ق)، مسز احمد چٹھہ اور مسز بدر زمان علی پور چٹھہ تھیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل علی پور چٹھہ اور منہاج نعت کونسل لاہور نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نعتوں کی صورت میں پیش کیے۔ محفل میں نقابت کے فرائض سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ محترمہ رخسانہ امتیاز نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

محفل سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ شبیر نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر روشنی ڈالی اور آپ کی سیرت طیبہ پر بڑی مدلل گفتگو کی۔ آخر پر تمام خواتین کو تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور مہمانان خصوصی کو گفٹ کے ساتھ شمولیت کے فارم بھی دیئے گیے جسے انہوں نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔

پروگرام کا اختتام دعا خیر سے ہوا۔

رپورٹ: رضوانہ اسلم (ناظمہ علی پور چٹھہ)

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیراہتمام محفل میلاد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top