مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تین روزہ تربیتی کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 24 فروری کومرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں شروع ہوا۔ جس کی صدارت حافظ تجمل حسین انقلابی (مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے کی۔ پروگرام میں پاکستان بھر کے مختلف 100 تعلیمی ادارہ جات یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور گورنمنٹ کالجز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔

کیمپ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا، اس موقع پر مرکزی صدر موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی شرکاء کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کیمپ کے شیڈول اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ کیمپ میں 24 سے 26 فروری تک مختلف ٹرینرز نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔

فراز عالم نے "ٹیم ورک اینڈ ٹیم مینجمنٹ" کے موضوع پر پہلا لیکچر دیا جس میں طلبہ کو ٹیم مینجمنٹ کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ تربیتی کیمپ میں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب "اللہ سے معافی مانگو" دکھایا گیا۔

25 فروری 2012ء کو صبح 10 بجے سٹڈی سرکل کی بریفنگ دی گئی، جس میں میاں عرفان آصف (سینئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

کیمپ میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے، انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیمپ کے اغراض و مقاصد، امتیازات اور دعوتی طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ کیمپ میں "قائد ڈے" کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام طلبہ نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے ساتھ قائد ڈے کا کیک کاٹا۔

طلبہ میں مطالعاتی شغف بڑھانے اور میڈیا کی ضرورت و اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مطالعاتی ٹور کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس کے لیے لاہور کے مشہور ٹی، وی چینل سٹی 42 کا وزٹ کیا گیا، جہاں پر رانا راحیل جاوید (نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) اور محمد عمیر مصطفوی (سیکرٹری اطلاعات مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے طلبہ کو میڈیا کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس کے بعد ایوان اقبال کا وزٹ کیا گیا، پاکستان اور دو قومی نظریہ سے تجدید عہد کے لیے مزار اقبال پرحاضری دی گئی۔ آخر میں طلبہ کو روحانی جذبہ سے روشناس کرانے کے لیے دربار داتا صاحب پر حاضری دی گئی، جہاں پر درویش MSM حافظ عبدالغفار (سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کی۔ رات 10 بجے مرکز واپسی پر طلبہ نے دلکش نعرے بازی کا مظاہرہ کیا اور مشن مصطفوی کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لانے کا عہد کیا۔

تیسرے دن تین لیکچرز کا اہتمام کیا گیا، جن میں پہلا لیکچر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی) کا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے اقبا ل کے تصور ریاست پر پر مغز گفتگو فرمائی اور طلبہ کو مستفیدکیا۔

دوسرے لیکچر کے لیے اسلام آبا د سے اسپیشل ٹرینر سمیع الظفر نوشاہی کو دعوت دی گئی تھی جنہوں نے پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ پر لیکچر دیا اور طلبہ کے اندر ایک خاص مقصد کی جدوجہد کیلیے تحریک پیدا کیا۔

تیسرے لیکچر کیلیے MSM کے سابق صدر تنویر خاں کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے داعی کی خصوصیات اور مشن کے فروغ میں طلبہ کے کردار پر گفتگو فرمائی۔

تجمل حسین انقلابی (مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے آخر میں تمام طلبہ کو ٹارگٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور اگلے 4 ماہ "مارچ سے جون" کو تربیتی ماہ ڈیکلیئر کیا۔ حامد شاہ بخاری (سابقہ صدر بز م منہاج ) کو وائس آف سٹوڈنٹس کا چیف ایڈیٹر نامزد کیا گیا۔

اس کیمپ میں موومنٹ کیبنٹ کے ممبران نے خصوصی شرکت کی جن میں چوہدری عرفان یوسف ( نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ)، مرزاقاسم مصطفوی (صدر msm اسلام آباد)، سید وجیہ الحسن شاہ، ضمیر مصطفوی اور حافظ عمیر مصطفوی صدر آزاد کشمیر شامل تھے۔

تمام شرکاء کیمپ نے اس سرگرمی کو بہت سراہا۔

رپورٹ: محمد عمیر مصطفوی (سیکرٹری اطلاعات MSM)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top