تحریک منہاج القرآن جاتلی کے زیراہتمام خراج عقیدت سیمینار

مورخہ: 03 مارچ 2012ء

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی کے زیراہتمام ماسٹر خالد منیر مرحوم (رہنما تحریک منہاج القرآن یونین جاتلی) اور دیگر مرحومین کو دینی، مذہبی اور تحریکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خراج عقیدت سیمینار مصطفوی ہال رہائش گاہ حسن اختر راجہ بھیر رتیال میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز محترم سہیل اعظم نے کیا۔ محمد زعفران اور محمد شبیر نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہء اقدس میں ہدیہء عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض چودھری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے ادا کئے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد یعقوب قادری (ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پی پی 4) نے کہا کہ ماسٹر خالد منیر ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ ان کی زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں گزری ہے۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے متحرک کارکن تھے۔ وہ تحریک کا عظیم سرمایہ اور قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی وفات سے تحریک ایک مخلص اور دیانتدار ورکر سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کا خلا بڑی مشکل سے پر ہو گا۔

اس موقع پر حافظ محمد عرفان عرفانی سابق امیر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے بھی اپنے خطاب میں ماسٹر خالد منیر کو تحریکی اور دینی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں چوہدری جاوید اقبال صدر، قاضی محمد افضل صدر عوامی تحریک، راجہ حسن اختر ناظم ویلفیئر، قاضی ادریس زعفران صدر یوتھ لیگ، چوہدری طاہر خان مصطفوی ناظم مالیات، راجہ ثاقب جمیل ناظم تربیت، راجہ ظفر محمود ناظم یونین کونسل جاتلی اور مرحوم کے رشتہ داروں اور لواحقین نے بھر پور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top