منہاج القرآن اسلامک سنٹر (ویانا) آسٹریا میں غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد

مورخہ: 04 مارچ 2012ء

ویانا ( محمد نعیم رضا) محبو ب سبحانی، قطب ربانی، شہنشاہ ولایت، حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے عرس مبارک کی مناسبت سے مورخہ 04 مارچ 2012ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا میں ایک خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، منہاج اسلامک سنٹر کے بچوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔منہاج القرآن یوتھ لیگ کے حاجی آفاق اکبر نے بچوں کی راہنمائی کی۔ امیر تنظیم محمد حفیظ اللہ قادری نے محفل کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی کرامات کا تذکرہ کیا۔ ملک خلیل، حاجی اکبر، سید رمیض نقوی، زوہیب حسن، محمد ارشد اور یورپ کے معروف نعت خوان محمد شہریار خان نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔محمد نعیم رضا قادری نے المنہاج السوی سے اولیاء کے مقام ومرتبہ کی نسبت اور اس کے فیوضات پر احادیث پیش کیں۔ اختتا م پر منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور درود وسلام کے بعد اختتامی دعا ہوئی جس کے بعد پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top