منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

مورخہ: 02 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزر لینڈ کے زیر اہتمام سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی مورخہ 02 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے بے شمار خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد بچوں اور بڑوں نے محبت، ادب اورسوز وگداز کی کیفیت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیں۔احمد چودھری نے جرمن زبان میں دو احادیث پیش کیں جبکہ نقابت کے فرائض بلال احمد نے ادا کئے۔ اس عظیم الشان محفل میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد سلیم، ناظم مالیات محمد شبیر قادری کی خصوصی دعوت پر برن سے تشریف لائے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یورپ میں بسنے والے مسلمان اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی طرف سے اس عظیم تقریب کا اہتمام قابل ستائش ہے اور مجھے ہم وطنوں کے درمیان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جنہوں نے امت مسلمہ کو نبی خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور ادب سکھانے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔ اور یورپ میں ہم سب کو اپنے اخلاق وکردار سے ملک وملت کا نام روشن کرنا چاہیئے۔

جابرحسین منڈیر اور فیاض احمد میر نے موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سعید اقبال قادری نے اپنے علمی اور عشق ومحبت میں ڈوبے خطاب سے حاضرین میں ایک نیا ولولہ اور جو ش پیدا کردیا۔ ان کے خطاب کے بعد اجتماعی طور پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ دعا کے بعد شرکائے محفل کو میلاد ڈنر دیا گیا۔

رپورٹ: شبیر گوندل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top