منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2102ء بروز اتوار ایک بجے الف سینا ہال میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے عاشقان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں 2 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد نوا ز کامونکی نے حاصل کی، محمد مرزا، محمد اویس، عبدالرزاق، امانت علی، محمد عادل، راجہ اشفاق، محمد شفیق اور محمد اعجاز نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کئے۔نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔محفل میلاد سے منہاج القرآن اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کے مختلف گوشوں کا تعارف کراتے ہوئے منہاج القرآن کے نیٹ ورک کے بارے میں بتایا۔
محفل میں منہاج القرآن یونان کے صدر رانا وقار احمد خان، سینیئر نائب صدر جاوید اقبال اعوان، نائب صدر راجہ ضیاء الحق، ناظم الحاج شفیق اعوان، نائب ناظم طارق شریف، ناظم مالیات محمد یاسین، نائب محمد زاہد، ناظم دعوت محمد آصف قادری کے علاوہ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے چودھری محمد اسلم، محمد جان، مسجد کمیٹی کے صدر محمد الیاس، صدر مرکز نیکیا ملک نسیم اعوان اور خطیب مرکز کپسیلی قاری محمد اکرم زاہد نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ: زیب الحسن
تبصرہ