حیدر آباد (انڈیا) میں ہونے والا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب براہ راست 80 لاکھ گھروں میں دیکھا گیا

مورخہ: 06 مارچ 2012ء

6 ٹی وی چینلز کی آفیشل رپورٹ

بھارت کے شہر حیدر آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں شریک لاکھوں مسلمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب دارالسلام کے وسیع و عریض پنڈال میں بیٹھ کر سنا۔ خطاب کو بھارت کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے بھر پور کوریج دی اور اسلامی دنیا کے عظیم سکالر کو زبردست پذیرائی ملی۔

چھ ٹی وی چینلز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مکمل خطاب کو براہ راست نشر کیا، ان میں نش (Nish) ٹی وی، ایم کیو (MQ) ٹی وی، فور (Four) ٹی وی، سی سی این (CCN) ٹی وی، ای ٹی وی (ETV) اردو اور اردو (Urdu) ٹی وی شامل ہیں۔ تمام ٹی وی چینلز کو پورے بھارت سے حیران کن حد تک فیڈ بیک آئی ہے اور ان ٹی وی چینلز کی آفیشل رپورٹ کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب مجموعی طور پر 80 لاکھ گھروں میں کروڑوں افراد نے براہ راست سنا۔

یہ بھارت میں دنیا کے کسی بھی سکالر کو براہ راست سننے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی کو پوری دنیا سے مبارکباد کے ای میلز اور فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top