حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 02 مارچ 2012ء

حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پاکستان بھر میں بڑے جوش وخروش اور تحریکی جذبے سے منائی گئی اسی طرح لودہراں میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پرحماد اکیڈمی میں عظیم الشان محفل نعت ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں درود کے نذرانے پیش کئے گئے اور نعت خوانی کی گئی، بعد ازاں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب

پروگرام کی صدارت نائب سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں چوہدری عبدالغفار سنبل اور ضلی امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحٰق نے کی، جبکہ ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہرالقادری، ناظم دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن لودہراں عابد حسین جوئیہ، ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن لودہراں چوہدری جہانزیب، سابقہ ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں ظفر آفتاب بھٹی، صدر تحریک منہاج القرآن خواجہ محمد احمد قادری، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک عمر فاروق، حافظ عبدالقیوم غوری، احسان اللہ سنبل، مرزا محمداسلم، سید وسیم شاہ بخاری، نادر حسین، ارشد علی مرزا، شیخ فہد، مرزا وسیم، مرزا ساجد، مرزا عمران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیدران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب

تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و روحانی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات منبع فیض ہے کارکنان خدمت دین سے ہی فیض حاصل کرسکتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم و عمل کی دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ شیخ الاسلام نے ان لوگوں کو بھی مقرر بنا دیا ہے جن کو بولنا بھی نہیں آتا تھا، انہوں نے ہمیں جینے کا سلیقہ سکھایا ہے اور وہ آج کے نوجوانوں کی آیڈیل شخصیت ہیں، ہم نوجوان آج اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں شیخ الاسلام کے دور میں پیدا کیا۔

حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب حماد اکیڈمی لودہراں میں عظیم الشان محفل نعت اور قائد ڈے کی تقریب

چوہدری احسان اللہ سنبل جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جن کی علمی قیادت کو اپنوں سے بڑھ کر غیروں نے تسلیم کیا، وہ لیڈروں کے بھی لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رنگ نوجوانوں پر چڑھانے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عظیم کردار ادا کیا ہے۔

پروگرام کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمردرازی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top