منہاج القرآن ویمن لیگ سید والا کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ سید والا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی۔ علاقہ بھر سے مؤثر خواتین کو دعوت دی گئی جس کے نتیجے میں ٹیچرز، ڈاکٹرز اور سوشل ورکرز کے علاوہ تقریبا 1700 خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ منہاج کالج برائے خواتین لاہور کی نعت کونسل نے انتہائی خوبصورت انداز میں درود پاک اور نعت خوانی کی۔ مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ناظمہ تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ گلشن ارشاد نے شرکت کی جس میں انہوں نے آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے موضوع پر مدلل گفتگو کرتے ہوئے پیغام دیا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام سے ایسی عملی محبت کا درس دیتی ہے جو ادب، اطاعت و اتباع سے بالآخر وفا تک پہنچا دے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ امت کی بیٹیاں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کے نقش قدم پر چلیں۔

محفل کا اختتام تمام انسانیت کے امن وسلامتی کے لئے اور بالخصوص حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی کے لئے اور وہاں پر موجود تمام شرکاء کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top