منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012 کو یونین کونسل ککہ کولہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں گرد ونواح سے تقریباً 1200 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے موثر خواتین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نقابت کے فرائض محترمہ عطیہ سہیل نے سر انجام دئیے۔ استقبالیہ کلمات ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ککہ کولہ محترمہ صائمہ اعظم نے ادا کئے۔ منہاج نعت کونسل MCW نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں مدح سرائی کی۔

مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے آؤ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے موضوع پر نہایت ہی پر اثر اور مدلل انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چار جہتوں میں تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے وہ محبت، ادب و تعظیم، اتباع اور نصرت دین کا تعلق ہے۔ آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسی تعلق کی کمزوری ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں اور سیرت الرسول کی پیروی کرتے ہوئے فروغ دین میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔

 پروگرام کے اختتام پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ محترمہ طلعت جاوید تمام امت مسلمہ کی امن وسلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور ان کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top