پاکستان عوامی تحریک خوشاب کا اجلاس

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک خوشاب کا اجلاس ڈاکٹر ظفر علی ناز نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سرپرست پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب سابق ڈی ایس پی ملک اقبال آہیر، ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان، تحصیل صدر ڈاکٹر عارف گل اور نئے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلعی، تحصیل اور یونین سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر نائب صدرپاکستان عوامی تحریک پنجاب ڈاکٹر ظفر علی ناز نے کہا ہے کہ چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی عوام کی زندگی بدل سکتی ہے انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک نے آئندہ انتخابات میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ انتخابات میں عوام کو ووٹ نہ دینے کا بتائیں کیونکہ جب تک اس ملک سے مکمل نظام تبدیل نہیں ہوجاتا اس وقت تک عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔

ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہی اس ملک کے عوام کے خواب پر پورا اتر سکتے ہیں اور عوام کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداروں اور کارکنوں کیلئے صرف اتنا کام ہے کہ وہ قائد تحریک کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔ سرپرست پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب سابق ڈی ایس پی ملک اقبال آہیر نے کہا کہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طاقت سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور اس مشن کے ساتھ بھی جس نے عشق کیا وہ پار لگ گیا۔ تحصیل صدر ڈاکٹر عارف گل نے کہا کہ جلد ہی تحصیل خوشاب کی تمام تنظیمیں مکمل کرلی جائیں گئیں اور جوہر آباد، خوشاب سٹی اور دیگر تنظیمیں بھی جلد مکمل ہو جائینگی۔

پروگرام کے آخر پر نائب صدر پنجاب ظفر علی ناز نے ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان، نائب صدر حاجی محمد ریاض، جنرل سیکریٹری ملک احمد نواز ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک لائیرز فورم عبدالرحمٰن، سیکرٹری فنانس ملک اقبال آہیر، سیکرٹری انفارمیشن قاری محمد کامران جبکہ تحصیل خوشاب کے صدر ڈاکٹر عارف گل اعوان، نائب صدر ملک منظورالحق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حبیب الرحمٰن جامی، سیکرٹری فنانس حکیم عبدالستار اور سیکرٹری نشرواشاعت کیلئے حکیم طاہر قادری سے حلف بھی لیا۔

رپورٹ: ڈاکٹر شوکت ملک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top