منہاج القرآن انٹرنیشنل جدہ (سعودی عرب) کے متحرک ودیرینہ عہدیدار ظفر اقبال ظفری انتقال کر گئے

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دیرینہ ساتھی سید ظفر اقبال ظفری جو کافی عرصہ سےجدہ(سعودی عرب) میں مقیم تھے، مورخہ 18 مارچ 2012 کو پاکستان میں اپنے آبائی شہر ساہیوال میں انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

سید ظفر اقبال ظفری شاہ کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سمیت منہاج القرآن کے قائدین و مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران، ظفر چودھری(اسلام آباد)، ڈاکٹر سعد بلوچ(ڈیر غازی خان)، محمد اسلم رانجھا(سرگودھا)، راجہ محمد اکرام، محمد اکرم قادر ی اور دیگراحباب نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین کے لئے صبر کی تلقین کی۔سید ظفر اقبال ظفری شاہ کے برادر نسبتی سید طارق شاہ کاموبائل نمبر 00923004001478 ہے اس پر رابطہ کر کے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی جاسکتی ہے۔

نظامت امور خارجہ کے ناظم راجہ جمیل اجمل نے ٹیلی فون پر سید ظفر اقبال کے برادر نسبتی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی شاندار شخصیت کے مالک ،محبت کرنے والے اور محبت بکھیرنے والے، بہت نفیس اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ سید ظفر اقبال اعلی ذوق رکھتے تھے، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت عشق کے مقام پر تھی، بہت خوبصورت نعتیں لکھتے اور اہل بیت کی شان میں اشعار، رباعیات ، منقبت اور قصیدہ لکھتے تھے۔ آپ محفل کی جان ہوتے تھے اور محفل کی نقابت کا اپنا ایک منفرد انداز تھا۔ حضو ر شیخ الاسلام مدظلہ العالی آپ سے بڑی شفقت فرماتے اور خصوصی طورپر آپ سے کلام سنا کرتے ۔ راجہ جمیل اجمل نے کہا کہ اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنتیں عطا فرمائےاور درجات کی بلندیوں کے ساتھ اپنے مقربین کی لسٹ میں شامل فرمائے۔

سید ظفر اقبال ظفری شاہ کی نما زجنازہ ان کے آبائی شہر ساہیوال کے محلہ کوٹ خادم علی شاہ میں ادا کی گئی جس میں منہاج القرآن ساہیوال، چیچہ وطنی اور گرد و نواح کے علاقوں سے منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top