منہاج القرآن انٹرنیشنل ( آماسنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروزہفتہ سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ نفیس احمد قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جن میں محمد بنیامین بٹ، حاجی محمد آصف، نوید امام ، فیصل نجیب، عمران نجیب، حسین شاہ،راجہ منیر، شہروز اور ساتھی شامل تھے۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے لئے منہاج القرآن فرینکفرٹ(جرمنی) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی تشریف لائے جنہوں نے سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انتہائی مدلل اور پرمغز گفتگو کی۔

کانفرنس میں ڈنمارک کے علمائے کرام منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر علامہ سید محمود شاہ، سید نعیم شاہ، حافظ سجاد ، قاری ظہیر، قاری ندیم اختر، علامہ اویس اور مقامی سنٹر کریٹاوائے سے حافظ تنویر نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل (آماسنٹر) ڈنمارک سے قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء وطالبات کو اسناد تقسیم کی گئیں جن میں اسامہ عابد، شہروز سجاد، علی سعید، ضیاء سعید، آفاق مشتاق، مشتاق مطلوب، فاطمہ منور، ثمامہ عنصر، ثمن منصور، رافعہ اشفاق، عمر رشید، حسن رشید، نائلہ اکرم، عروسہ عاشق، مریم پرویز،سعدیہ سعید شامل ہیں۔ پروگرام کے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کے ویڈیوکلپ بھی دکھائے گئے، پروگرام میں نقابت کے فرائض حافظ نفیس احمد قادری نے احسن انداز میں اد اکئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آما سنٹر کے سینئر نائب صدر علامہ طارق محمود نے مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر درودسلام کا نذرانہ پیش کیا گیااور حاضرین کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ: عمر وقاص احمد

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top