سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام پر متفق ہیں۔ سیاست تو دین کا ایک جزو ہے جس کی روح عوام کی خدمت سے عبارت ہے۔ موجودہ نظام کے تحت چلنے والی نام نہاد جمہوریت میں عوام کو صرف ووٹ دینے کا حق ہے لینے کا نہیں۔ ملک و قوم کی تقدیر پر قابض دو فیصد طبقے کے مفادات ایک ہیں مگر انہوں نے مختلف پارٹیوں کے ماسک چڑھا رکھے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ملاقات کے لیے آنے والے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی انتخابی نظام صوبوں اور مرکز میں اقتدار کے مزے لوٹنے والی سیاسی جماعتوں کے مفادات کا محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے حقیقی جمہوریت کا اصل دشمن موجودہ انتخابی نظام کو قرار دے کر اصل مرض کی تشخیص کردی ہے۔ قوم موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کر کے ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ڈالے۔ آنے والے 100 الیکشن بھی موجودہ نظام کے تحت ملک و قوم کو کچھ نہ دیں سکیں گے اس لیے انتخابی اصلاحات کر کے ملک میں حقیقی جمہوریت لانا ناگزیر ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top