منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر محفل نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو(ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج القرآن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بابرکت محفل کا آغاز حافظ صداقت علی قادری نے آیات ربانی سے کیا، محفل نعت کا آغاز اوسلو کے معروف نعت خواں عبدالمنان نے کیا جن کے کلام اور انداز سے پوری محفل پر وجد کی کیفیت طاری ہوگئی۔ اس کے بعد پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خوان وحید بٹ نوری نے بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ادب ومحبت سے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جسے خواتین وحضرات نے خوب سراہا اور نعرہ تکبیر ورسالت کی صورت میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی مناسبت سے عبدالمنان اور علامہ نور احمد نور نے منقبت پیش کی۔ پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض حافظ صداقت علی قادری نے احسن انداز میں ادا کئے۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top