لیاقت بلوچ کی والدہ کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا سے لیاقت بلوچ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچ فیملی اور جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے مرحومہ کی وفات کو لیاقت بلوچ کی فیملی کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
تبصرہ